ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی حکومت کا گیسٹ ٹیچروں کو تنخواہ میں اضافہ کا تحفہ

دہلی حکومت کا گیسٹ ٹیچروں کو تنخواہ میں اضافہ کا تحفہ

Thu, 08 Dec 2016 21:40:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او انیوز آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت نے آج مرکزی ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (سی ٹیٹ)پاس کرنے والے تقریبا 15000گیسٹ ٹیچروں کی تنخوامیں 90فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے حکومت کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ غیر سی ٹیٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی 44فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری اسکولوں میں تقریبا 17000گیسٹ ٹیچرس پڑھا رہے ہیں، ان میں سے 2ہزار غیر سی ٹیٹ ہیں یعنی جنہوں نے سی ٹیٹ کا امتحان پاس نہیں کیا  ہے۔کیجریوال نے کہا کہ 17000گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کو منظوری دے دی ہے،ہم نے سی ٹیٹ پاس کر چکے اساتذہ کے لیے 8 اکیڈمک چھٹی کو بھی منظوری دے دی ہے،وہ اب ہر ماہ طے تنخواہ پائیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کابینہ کے فیصلے سے متعلق فائل کو لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے پاس ان کی منظوری کے لیے بھیجے گی اور اگر وہ اس کی منظوری دے دیتے ہیں تو اگلے ماہ سے گیسٹ ٹیچروں کو بڑھی ہوئی تنخواہ ملنے لگے گی۔فی الحال حکومت سی ٹیٹ اور غیر سی ٹیٹ اساتذہ،اور سبھی گیسٹ ٹیچروں اساتذہ کو روزانہ کے حساب سے ادائیگی کرتی ہے۔اسسٹنٹ پرائمری ٹیچر (سی ٹیٹ)کو فی الحال 700روپے فی دن اور 17500روپے ماہانہ ملتے ہیں، اسے اب 33200روپے ملیں گے جبکہ ٹی جی ٹی  کو 33120روپے ملیں گے جنہیں فی الحال 20000ملتے ہیں۔اسی طرح سے پی جی ٹی کو 34100روپے ملیں گے جنہیں 22500روپے ملتے ہیں۔غیر سی ٹیٹ پاس اسسٹنٹ ٹیچرو ں کو 25000روپے ملیں گے جنہیں ابھی 17500روپے ملتے ہیں اور ٹی جی ٹی،جنہیں ابھی 20000روپے ملتے ہیں ان کو 26500روپے ملیں گے۔
 


Share: